12 مارچ 2011 - 20:30

یمن میں صدر علی عبداللہ صالح کیخلاف دھرنا دینے والے مظاہرین پر پولیس نے فائرنگ اورلاٹھی چارج کیا ،جس سے ایک نوجوان ہلاک اورسیکڑوں زخمی ہوگئے۔

ابنا: عینی شاہدین اورطبی ذرائع کے مطابق دارلحکومت صنعا میں دھرنے پر کئی ہفتے سے بیٹھے مظاہرین پر پولیس نے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ۔اس دوران پولیس نے فائرنگ بھی کی ،سر پر گولی لگنے سے ایک نوجوان ہلاک ہوگیا۔ طبی ذرائع کے مطابق پولیس کے تشدد سے تقریباً300افراد زخمی ہوئے ہیں ۔مظاہرین صدر علی عبداللہ صالح کے32سالہ اقتدار کے خاتمے کا مطالبہ کررہے تھے۔  ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110